قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی پی سی کی ہدایت : پی ایس بھی تعینات ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، بھاری تنخواہوں پر غیر قانونی بھرتیاں ڈاکٹر گنجیرا نے کی تھیں

(گوجرانوالہ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکر ٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی ڈاکٹر اختر نواز گینجیرا کے دور میں پی ایس بی میں بھاری تنخواہوں پر تعینات کئے گئے 107ملازمین کی تنخواہیں روک کر پی ایس بی کی موجودہ انتظامیہ کو انہیں فارغ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کویہ ہدایت سابق ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر گینجیرا کی جانب سے ان 107افراد کو نوازنے کے حوالے سے حقائق سامنے آنے کے بعد جاری کئے تھے جن سے سٹینڈنگ کمیٹی کو یہ معلوم ہوا تھا کہ سابق ڈی جی ڈیلی ویجز پر تعیناتیوں کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کے لئے بھاری معاوضوں پر تعینات کر رکھے ہیں اور انہیں تیرہ ہزار سے لیکر 65ہزار تک تنخواہ دے رہے ہیں،جس پر قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اظہار ناپسندیدگی کیا تھا، اوروزارت و پی ایس بی حکام کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ غیر قانونی تعینات افراد کے خلاف فوری کاروائی کر کے کمیٹی کو رپورٹ کرے۔سابق ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گینجیرا کے دور میں ڈیلی ویجز ملازمین کے حوالے سے قوانین کا مذاق اُڑاتے ہوئے 2 ملازمین محمد یوسف اور عبدالرشید کو گریڈ 18 میں۔محمد سرفراز ،محب اللہ خان اورصابرحسین ملک کو گریڈ 17میں۔عبد الکریم۔وقار احمد۔شبانہ یاسر۔حیدر ایوب۔ابرار احمد۔نعمان ساجد۔سہیل انور۔اور صلاح الدین کو گریڈ 16 میں تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح 12سکیل میں ایک۔11ویں سکیل میں تین۔7ویں سکیل میں چھ۔5ویں سکیل میں گیارہ۔4سکیل میں چھ۔3سکیل میں تین اور پہلے سکیل میں 63افراد کو تعینات کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کو مذید بتایا گیا تھاکہ پی ایس بی ہیڈ کواٹر میں بانوے کوچنگ سینٹر لاہور میں پانچ،کراچی کوچنگ سینٹر میں پانچ۔پشاور میں دو اور کوئٹہ میں تین ملازمین کو ڈیلی ویجز پر تعینات کیا گیا ہے۔ سپورٹس ورلڈ کے زرائع کے مطابق پی ایس بی میں تعینات کئے گئے ان غیر قانونی ڈیلی ویجز ملازمین میں سے 60 فیصد سے زائد ملازمین ڈاکٹر گینجیرا نے اپنی پسند سے جبکہ باقی ماندہ وزارت اور پی ایس بی کے دیگر افسران کی سفارش پر بھر تی کئے ہیں ۔سپورٹس ورلڈ کے زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کو فراہم کی گئی لسٹ مکمل نہیں اور کم از اکم 8ایسے ملازمین اب ایسے ہیں جن کے نام اسٹین؟ڈنگ کمیٹی کے سامنے نہیں لائے گئے جنہیں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ اور ڈاکٹر گینجیرا کی ایما پرڈائریکٹر ایڈمن چھپا رہے ہیں ان افراد میں خواتین بھی شام ہیں جنہیں بھاری مشاعرہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔
(شکریہ اسلام آباد صوفی ہارون رشید )