پاکستان
قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھا ن لیگ کا ایک گروہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار
اسلام آباد 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھا ن لیگ کا ایک گروہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر حامد میر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھا ن لیگ کا ایک گروہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ اس گروہ میں کئی اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ یہ گروہ حکومتی بینچز چھوڑ کر اپوزیشن بینچز پر آ سکتا ہے جس کے باعث قومی اسمبلی میں تحریک انصاف باآسانی اپنا اپوزیشن لیڈر لا سکے گی۔