ایڈیٹرکاانتخاب

قومی اداروں سے ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے . جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا 203 ویں کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دی گئی
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں سے ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے ‘آئین اور قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی ۔وہ پیر کو 203 ویں کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق 203ویں کورکمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔
فورم نے داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔فورم نے علاقائی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کا عزم کیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اعتماد پر مبنی باہمی تعاون چاہتے ہیں جو علاقائی امن کی پالیسی کے نتائج حاصل کرسکتا ہے ۔کورکمانڈر کانفرنس کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی
فورم نے آپریشن ردالفساد کے ذریعے حاصل کیے گئے دوررس مثبت نتائج کو سراہا۔آرمی چیف نے آپریشن خیبر فور میں کم سے کم جانی نقصان کے ساتھ اعلی پیشہ وارانہ معیارات کی بدولت کامیابی حاصل کرنے کو سراہا ۔قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق پاک فوج کے عزم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ‘قومی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کریں گے اور آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button