قوت بخش ادویات کا استعمال، نوجوان کی سہاگ رات سے قبل ہی موت واقع
ایبٹ آباد 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کاکوٹ کا رہائشی عمر مشال جس کی چند روز میں شادی تھی ایبٹ آباد کے کسی پرانے حکیم کی غیر ممنونہ قوت یافتہ دوائی کے استعمال سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر مشال نے اپنے کسی دوست کے ذریعے ایبٹ آباد میں کسی جعلی حکیم جو وہاں عرصہ دراز سے غیر ممنوعہ ادویات بیچ فروخت کررہاہے سے اپنی شادی سے قبل غیر ممنوعہ قوت بخش ادویات منگوائی اور گولیوں کو جانچنے کے لیے شادی سے قبل ایک گولی کھائی جس کے بعد مشال کی حالت غیر ہوگئی اور اسکو ایبٹ آباد سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوشش کی بعد مشال جانبر نہ ہوسکا۔ مزید یہ کہ جعلی حکیم کےخلاف رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرلی گئی ہے جبکہ مشال کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیگی۔ مشال کے جسمانی اعضاء لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں تاہم لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی جعلی حکیم کےخلاف کارروائی کی جائیگی۔