ایڈیٹرکاانتخاب

قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ،بیان جھوٹ پر مبنی قرار

ملتان (نیوز وی او سی آن لائن )قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کیس میں کروائے گئے پولی گرافٹ ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق ان کے بیانات میں تضاد ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مفتی عبدالقوی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیانات اور ٹیسٹ میں 95فیصد باتیں متضاد ہیں اور وہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کو پولی گرافٹ ٹیسٹ کیلئے لاہور کے داخلی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع لیبارٹری لایا گیا تھا جہاں ان کا 6گھنٹے تک پولی گرافک ٹیسٹ جاری رہا جس کے بعد پولیس اہلکار انہیں ملتان واپس لے گئے تھے ۔اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوتے ملتان ہائی وے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button