ایڈیٹرکاانتخاب

قمر زمان کائرہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الوقت کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔اس حوالے سے ان کی ملاقاتیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق اراکین قومی اسمبلی اور مرکزی وزیر نذر گوندل سے ہوئیں، جو ان کی طرح پیپلز پارٹی کے متحرک رکن تھے ، پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں کا شکوہ ہے کہ انہیں پارٹی میں وہ عزت اور اہمیت نہیں دی جا رہی جس کے وہ مستحق ہیں، مبینہ طور پر قمر الزمان کائرہ نے اپنے علاقہ کے دیگر ایم پی ایز اور متحرک ورکرز سے بھی مشورہ کیا ہے جنہوں نے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا ، لیکن اس حوالے سے ان کے حلقے میں تحریک انصاف کے سابق اور بنیادی ارکان ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سخت مخالف ہیں، اور انہوں نے اپنی اعلیٰ قیادت کو مطلع کیاہے کہ اگر ہمیں نظر انداز کر کے قمر الزمان کائرہ کو پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا تو وہ مسلم لیگ ق یا ن میں شامل ہو جائیں گے۔مسلم لیگ ق کی قیادت نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو پیغام دیا ہے کہ قمرالزمان کائرہ اور تنویر اشرف کائرہ کو پارٹی میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ علاقہ میں ان کے بارے میں اچھا تاثر نہیں پایا جاتا ،انہوں نے اقتدار کے دوران عوامی خدمت کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس پر علاقہ کے لوگ ان سے نالاں ہیں اور مسلم لیگ ن کی طرح ان کا بھی سیاست میں باب بند پو چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی سے فردوس عاشق اعوان،، بابر اعوان اور ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button