قلات بم دھماکہ: جے یو آئی (ف) رہنما سمیت 4 افراد شہید

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

*قلات بم دھماکہ: جے یو آئی (ف) رہنما سمیت 4 افراد شہید

تاریخ: 24 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے کپوتو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یونین کونسلر عبداللہ نیچاری سمیت 4 افراد شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک پبلک ٹرانسپورٹ پک اپ گاڑی جو قلات سے امیری کی جانب جا رہی تھی، کپوتو کے مقام پر دھماکے کی زد میں آ گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق شہداء میں کونسلر عبداللہ نیچاری کے علاوہ ایک کمسن بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی شدت سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔ لیویز فورس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں