انٹرنیشنل

) قطر کی حکومت متحدہ عرب امارات کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں لے گئی

دوحہ(نیوز وی او سی آن لائن ) قطر کی حکومت متحدہ عرب امارات کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں لے گئی ، قطر نے الزام عائد کیا ہے کہ بائیکاٹ دراصل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترداف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے قطری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ حکومت نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر کی طرف سے اپنے بائیکاٹ کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کر دیا ہے،ان ممالک نے دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے جون2017میں اس عرب ملک سے سفارتی اور سفری رابطے منقطع کر دیے تھے، قطر اپنے خلاف ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔دوحہ حکومت کا کہنا ہے کہ ان ممالک کی طرف سے بائیکاٹ اس ریاست کی خود مختاری پر دباو? ڈالنے کی کوشش ہے۔ ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی وجہ سے قطری عوام کے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے سیکریٹری انور قرقاش نےسوشل میڈیا پر کہا کہ میں قطر کے ان دعوﺅں کو رد کرتے ہوئے انہیں ’دوحہ حکومت کا ایک اور جھوٹ‘ قرار دیتا ہے۔
قطری حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایسے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن کی وجہ سے قطری عوام کو امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں قطری باشندوں کی متحدہ عرب امارات سے بے دخلی، ملک میں داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے پرپابندی، قطر میں مقیم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی واپسی کے علاوہ ہوائی اور بحری راستوں کی بندش بھی شامل ہیں۔سعودی عرب، بحرین اور مصر اس عالمی کنونشن کے دستخط کنندہ ممالک نہیں ، اسی لیے قطر ان ممالک کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button