انٹرنیشنل

قطر کی تنہائی اسلامی اقدار کے خلاف ہے، ترک صدر

انقرہ 15جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ،فیصلہ سزائے موت کے برابرہے،خطاب
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق اقدامات کو’اسلامی اقدار‘ کے منافی قرار دیا ہے۔ ایردوآن کا یہ بیان اس موضوع پر کسی مسلم رہنما کا سخت ترین بیان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ہے۔
ایک قوم کو ہر طرح سے تنہا کرنے کے اقدامات غیرانسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ یہ تو یوں ہے کہ قطر کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم کے خلاف انتہائی ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔ قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button