ایڈیٹرکاانتخاب
قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: دفتر خارجہ
اسلام آباد / 05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ فوری اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خلیجی ممالک کی قطر کیساتھ کشیدگی پر پاکستان نے قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اگر اس حوالے سے کوئی ڈویلپمنٹ ہوئی تو بیان جاری کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کا قائل ہے۔ پاکستان دیگر ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات نہیں کرتا۔ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چند روز میں اعلیٰ سطح اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔