انٹرنیشنل

قطر کو خلیجی ممالک کے لیے ضرر رساں برتاو تبدیل کرنا ہوگا، متحدہ عرب امارات

دبئی ۔29مئی2017ء) بیورو رپورٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے قطر سے بنا اس کا نام لیے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے اور اس برتا ئو کو بھی تبدیل کرے جس نے خلیجی ممالک کو نقصان پہنچایا ہے۔ قرقاش کے نزدیک یہ ایک سنگین خطرے کا حامل فتنہ ہے جس کو ختم کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنی ٹوئیٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک شدید بحران سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فِتنے کی سرکوبی.. برتا میں تبدیلی ، اعتماد کے قیام اور اعتبار کی واپسی میں پوشیدہ ہے۔قرقاش کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا امن و استحکام اور مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ قطر کے کان پر ابھی تک جوں بھی نہیں رینگی ہے۔ خلیجی ممالک کے غیض و غضب کے بعد لگتا ہے کہ دوحہ نے اپنے اختیار کو باور کرانے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلے میں اتوار کو امیرِ قطر اور ایرانی صدر کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شیخ تمیم نے تہران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا بھرپور اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button