قطر حکومت نے پاناما پر قطری خط سے لاتعلقی ظاہر کردی، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قطری سفیر نے پاناما کیس میں قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط سے متعلق ایک اور ثبوت سامنے آگیا، قطری سفیرنے پاناما کیس میں قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔

Qatari govt distances itself from fake Qatari letter from NS’s business partner – share in Port Qasim etc pic.twitter.com/4xTD2Rdwqz

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 4, 2017

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قطری سفیر نے کہا کہ خط سے حکومت قطرکا کوئی تعلق نہیں اور یہ نوازشریف کا ذاتی معاملہ ہے جب کہ قطری سفیرکا واضح بیان پاناما کیس میں قطری خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس خط کی وجہ سے قطری حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو نوازشریف کے بزنس پارٹنر کی جانب سے لکھا گیا، جس کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں