قطری عمرہ وحج زائرین کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے،سعودی شاہی اعلان
ریاض 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا
سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر نے کے بعد قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شاہی اعلان میں کہاگیاکہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہر دوحہ کاسفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔
کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لئے وہ قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں۔شاہی اعلان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ہم قطری شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مملکت کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں کسی بھی سلسلے میں مقیم قطری شہری دو ہفتوں کے اندر سعودی عرب چھوڑ دیں، تاہم قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں تمام سہولت دی جائے گی۔