انٹرنیشنل

قطری شہزادے نے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی

اسلام آباد۔28مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قطری شہزادے شیخ جاسم نے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی نے کیس کے اہم گواہ شریف خاندان کے دوست قطری شہزادے شیخ جاسم کو خط تحریر کیا تھا جس میں ان سے تفتیش کیلئے اجازت مانگی گئی تھی۔
تاہم کئی روز تک شیخ جاسم کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ جواب موصول نہ ہونے پر سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے بھی کہا گیا کہ اگر شیخ جاسم جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کے خط کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اب اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہزیب خانزادہ نے دعوی کیا ہے کہ شیخ جاسم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم اب یہ طے کیا جانا باقی ہے کہ شیخ جاسم پاکستان آئیں گے یا جے آئی ٹی ان سے سوال جواب کرنے کیلئے قطر جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button