قطرمیں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی حماد پورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا
دوحہ 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ آن لائن نیوز وائس آف کینیڈا)
اس بندر گاہ کے باعث بحری جہاز اب متحدہ عرب امارات میں رکے بغیر براہ راست قطر پہنچ پائیں گے
قطرمیں حماد پورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر نے خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی معاشی اور دیگر پابندیوں کے نقصانات سے خود کو بچانے کیلئے جوابی اقدامات کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قطرمیں حماد پورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس بندر گاہ کے باعث بحری جہاز اب متحدہ عرب امارات میں رکے بغیر براہ راست قطر پہنچ پائیں گے۔
حماد پورٹ کا افتتاح قطر کےامیر شیخ تمیم بن حماد نے کیا۔ حماد پورٹ سے قطر پاکستان، ترکی، بھارت سمیت 150 ممالک سے براہ راست تجارتی رابطہ قائم کر پائے گا۔ حماد پورٹ پر17لاکھ ٹن عام سامان جبکہ 10لاکھ ٹن اجناس رکھنے کی گنجائش ہے۔ اس بندر گاہ کے باعث متحدہ عرب امارات کو تجارتی لحاظ سے خاصہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ حماد پورٹ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔