لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)قصورریلی میں عدلیہ مخالف نعروں کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،درخواست ڈسٹرکٹ قصور بارکے صدرمرزانسیم نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13اپریل کوقصورمیں نوازشریف کی نااہلی پرریلی نکالی گئی،ریلی میں قائدین اورکارکنوں نے عدلیہ کےخلاف نعرے لگائے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدلیہ مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دےدیاجو 2مئی کوسماعت کرے گا،بنچ کے دیگراراکین میں جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔