Draft

قصور مظاہرین کی ہلاکت؛ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

لاہور: قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیخلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاج کے دوران دوروز قبل شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں تھیں جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
واضح رہےکہ 7 سالہ ننھی اور معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف قصور کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران پنجاب پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے باعث دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button