رنگ برنگ

قرآن ایسا نادر استثناء ہے جو قدیم کتابوں میں سے کسی بهی دوسری کتاب کو حاصل نہیں-

پیرس 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈاکٹر حمیداللہ (مقیم پیرس) نے لکها ہے کہ یورپ کے مستشرقین نے 42 ہزار قرآنی نسخے جمع کئے اور ان کے فوٹو لے کر شروع سے آخر تک ان کا تقابل کیا-ان نسخوں میں چهپے هوئے نسخے بهی تهے اور ہاته سے لکهے هوئے نسخے بهی-اور وه دنیا کے مختلف علاقوں سے حاصل کئے گئے تهے-مگر تقابل میں بعض معمولی سہو کتابت کے سوا نفس روایت میں کوئی اختلاف یا فرق نہیں ملا-
تاشقند کے میوزیم میں قرآن کا ایک قدیم نسخہ ہے جو پتلی جهلی پر کوفی خط میں لکها هوا ہے-اس نسخہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وه حضرت عثمان کے زمانہ کا ہے-اس نسخہ میں آیت فسیکفیکم الله پر خون کے دهبے ہیں جو حسب روایت حضرت عثمان کی شہادت کے وقت اس پر پڑے تهے-یہ ممکن ہے کہ مزکوره نسخہ عین وہی نسخہ نہ هو جو حضرت عثمان کے زیر تلاوت تها اور کسی اور شخص نے اپنے نسخہ میں تیمنا” مزکوره آیت پر اصل کے مطابق دهبے ڈال دئے هوں-تاهم روسی سائنسدانوں نے ریڈیو کاربن کے کیمیائی طریقہ کو استعمال کر کے اس نسخہ کا زمانہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے-ان کا بیان ہے کہ سائنسی تجربہ کے مطابق اس قرآنی نسخہ کی قدامت خلیفہ سوم حضرت عثمان کے زمانہ تک پہنچی ہے-تاشقند کے اس نسخہ کا تقابل موجوده قرآنی نسخوں سے کیا گیا-مگر دونوں میں کوئی فرق نہیں ملا-
قرآن دور پریس سے ہزار سال پہلے اترا-مگر آج تک اس میں کوئی ادنی فرق بهی پیدا نہ هو سکا-یہ ایسا نادر استثناء ہے جو قدیم کتابوں میں سے کسی بهی دوسری کتاب کو حاصل نہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button