انٹرنیشنل

قحبہ خانے پر چھاپہ ،بالی ووڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی گرفتار-بھارتی پولیس

ممبئی 010جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ،بالی ووڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی گرفتار
پولیس نے فلیٹ پر چھاپہ مار کردھندہ کروانے والی تین عورتوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا
بھارتی علاقے مانی کپور کے علاقے میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر پولیس نے قحبہ خانہ پکڑ لیا جس میں ایک بھارتی فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک کثیر منزلہ بلڈنگ کے فلیٹ سے پولیس نے تین خواتین شکیلہ شیخ، پشپلتا اور مارگیٹ کو گرفتار کیا ،جو کہ 16،18اور 28 سال کی تین خواتین سے جسم فروشی کرواہی رہی تھیں ۔
پولیس نے خواتین کے چنگل سے جن تین لڑکیوں کو چھڑایا ہے، ان میں سے 16 سال کی لڑکی 10 ویں پاس، 28 سال کی بیوہ ہے ۔جبکہ 18 سالہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ ڈائریکٹر کی بیٹی ہے اور کچھ دنوں پہلے ہی اس کی سگائی ہوئی ہے۔دسویں پاس لڑکی کا کہناتھا کہ اس کی والدہ نے اسے زبردستی اس کام میں دھکیلا ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ یہ قحبہ خانہ واٹس ایپ اور موبائل میسجز کے ذریعے چلایا جارہاتھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button