ایڈیٹرکاانتخاب

قانون کی حکمرانی: پاکستان کا 113ممالک کی فہرست میں106نمبر ، صوبوں میں خیبر پختونخوا بازی لے گیا: امریکی رپورٹ میں انکشاف

نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن )امریکی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان قانون کی حکمرانی میں106نمبر پر آگیاجبکہ صوبوں کی درجہ بندی میں خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے بازی لے گیا۔نئے قانون متعارف کرانے میں پنجاب سرفہرست قرار ۔
امریکی ادارے” ورلڈ جسٹس پروجیکٹ “نے قانون کی حکمرانی کے حوالے سے دنیا کے 113ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان 106نمبر پر موجود ہے۔
امریکی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری کاموں کے لئے 78 فیصد عوام سرکاری ملازمین جبکہ 74 فیصد پولیس کو رشوت دیتے ہیں، کرپٹ افسران کو سزا کے معاملے میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے اور صرف 18 فیصد کرپٹ سرکاری افسران و ملازمین کو سزا دی جاتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقابلے بھارت 19 فیصد، افغانستان 24 فیصد، سری لنکا 42 فیصد، بنگلادیش 45 اور نیپال میں 49 فیصد کرپٹ سرکاری ملازمین کو سزائیں دی جاتی ہیں۔
امریکی ادارے کی رپورٹ نے قانون کی بالادستی کے لئے صوبوں کی کارکردگی انڈیکس بھی جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا قانونی کی حکمرانی میں سرفہرست ہے جب کہ جدید قانون متعارف کرانے میں پنجاب سرفہرست ہے۔
دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی ( پلڈاٹ) نے ملک میں قانون کی حکمرانی کی گرتی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے فنڈزمیں خورد برد کرنے کے علاوہ کرپٹ افسران کو سزا اور تفتیش کے معاملے میں پاکستان 6 سارک ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ پلڈاٹ نے امریکی ادارے کی رپورٹ سے متعلق کہا ہے کہ 2016ءمیں دنیا کے 113 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر106 رہا لیکن 2015ءمیں پاکستان کا نمبر 102 ممالک کی فہرست میں 98 پر تھا، اسی طرح 2014 ءمیں 99 ممالک میں پاکستان کا نمبر 73واں نمبر تھا جو قانون کی بگڑتی صورتحال کا عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button