Draft

قانون سب کیلئے برابر ہے۔ ظالم کو ظلم سے روکیں گے سٹی پولیس آٖفیسراشفاق خان

گوجرانوالہ ( 25مئی ) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی علماء و مشائخ اہل سنت کے وفد سے ملاقات ۔دوران ملاقات سی پی او اشفاق خان نے علما ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ظالم کو ظلم سے روکیں گے اور شہریوں کو تحفظ کی فضا فراہم کریں گے ۔امن و امان میں مزید بہتری کے لئے علمائے کرام کے ساتھ مل کرمربوط لائحہ عمل اپنائیں گے۔کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہو گا ۔ کسی کو زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون سب کیلئے برابر ہے ۔تھانوں میں سائل اور عام شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علماء و مشائخ اور دینی جماعتوں کے تعاون سے امن دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔امن کے دشمنوں کا کوئی عقیدہ ،مذہب اورریاست نہیں ہوتی ،نا ہی وہ کسی نرمی کے حقدار ہوتے ہیں ۔ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی حوصلہ افزاء ہے ۔امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ خالد حسن مجددی ،صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی ، سنی تحریک کے صو بائی رہنما محمد زاہد حبیب قا دری ،پیر سید فاروق شاہ سیفی،مو لانا محمد ذکا ء اللہ رضوی ،چوہدری محمد اقبال ہنجراء ،محمد منیر احمد قادری ،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،قا ری محمد بوٹا جٹ،مو لانا علی عدنان،حافظ محمد طاہررضا قادری ،محمد جاوید بٹ ،مو لنا سید زین العابدین شاہ،کتا ب جان خان ،عطا الرحمن خان ،محمد احمد مشتاق مغل،مولانا محمد اشر ف القادری ،مو لانا محمد افضل عطا ری ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،محمد فائق قادری، سکیورٹی انچارج انسپکٹر ملک نعیم ،پی آر او گلریز خا ن بھی موجود تھے۔ محمد زاہد حبیب قا دری نے کہاکہ مسافروں اور مریضوں کی آڑ میں ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گئی۔ منشیات فروشوں اور کرکٹ کی آڑ میں جو اء کھیلنے و الوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بڑھانے سے مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔اس موقع پرعلمائے کرام نے امن و امان کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ا نہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور پولیس افسران و جوان مل کر امن کی فضا قائم کریں گے ۔مشاورت سے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کو امن و امان کی بحالی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button