Draft

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سوشل میڈیا پر اپیل

فیصل آباد پولیس نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یونیورسٹی طالبہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر اپیل جاری کر دی جس میں ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مدد دینے والے کو ایک لاکھ کی انعامی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے اعلان کے ساتھ ساتھ نام بھی صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ضلعی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر رہنمائی درکار ہے کے نام سے اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ پولیس کو یونیورسٹی طالبہ عابدہ احمد زیادتی قتل کیس میں شہریوں کی مدد درکار ہے۔
اس ضمن میں قاتلوں کی شناخت اور گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کو نہ صرف ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی بلکہ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جاے گا اور شہری کا نام راز میں رکھا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے یہ بھی اپیل کی گی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہری سوشل میڈیا پر اشتہار کو شیئر کریں تاکہ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button