Draft

قابل اور غریب طالب علموں کو اسکالرشپ دی جائیگی،وائس چانسلرتربت یونیورسٹی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی نیوز وی او سی )تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں زیر تعلیم قابل اور غریب طالب علموں کی مالی معاونت اور ان کےلئے اسکالر شپ کے حصول کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ مختلف منصوبوں اور پروگرام پر کام کررہی ہے تاکہ قابل اور مستحق طلبہ و طالبات بغیر کسی مالی مشکلات اور رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوشنل اسکالر شپ ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ، کانفرنس روم میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر نے کی ، جبکہ اجلاس میں چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابوگلاب بلوچ ، رجسٹرار تربت یونیورسٹی ڈاکٹرحنیف الرحمٰن ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ ، ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ ، ڈائریکٹر گودادر کیمپس اعجاز احمد ، فوکل پرسن ایچ ای سی نیڈبیس اسکالر شپ پروفیسر عبدالماجد ناصر اور فوکل پرسن اسکالر شپ پروگرام گوادر کیمپس درجان گچکی نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے قابل اور مستحق طالب علموں کی مالی معاونت کےلئے تربت یونیورسٹی مختلف اسکیم اور پروگراموں کے زریعے انکو اسکالر شپ فراہم کرے گی ، جن میں ایچ ای سی نیڈ بیس اسکالرشپ ، پرائم منسٹر فیس ری امبرسمنٹ پروگرام ، تربت یونیورسٹی میرٹ اسکالرشپ ، آئی جی ایف سی اسکالر شپ ، کریم دشتی اسکالر شپ ، تاج محمد اسکالر شپ اور میر الہی بخش اسکالر شپ قابل ذکر ہیں ، انہوں نے علاقے کے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ قابل اور مستحق طالب علموں کی مالی معاونت کے لئے آگے آئیں اور تربت یونیورسٹی کی ترقی ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ، اس موقع پر چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابوگلاب نے تربت یونیورسٹی کی چارسالہ کارکردگی اور گوادر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قابل اور مستحق طلبہ کو سکالر شپ دلانے اور انکی مالی معاونت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button