ایڈیٹرکاانتخاب

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کی طلبی کے موقع پر اجلاس ان کیمرہ کردیا

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام میں چیئرمین نیب کی طلبی کے موقع پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس اِن کیمرہ کردیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طلبی کے موقع پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا 22 مئی کو ہونے والا اجلاس اِن کیمرا کردیا گیا ہے جس میں میڈیا کو رسائی نہیں ہوگی، اجلاس اِن کیمرہ کرنے سے متعلق اراکین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ اجلاس کو اِن کیمرا کرنے کا فیصلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے 22 مئی کے اجلاس میں حاضری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے میاں نوازشریف پر 4.9 ملین ڈالر بھارت منی لانڈرنگ کے الزام سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید تنقید کی اور وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کےدوران چیئرمین نیب کو اسمبلی طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے چیئرمین نیب کو 16 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا لیکن اس روز انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد کمیٹی نے اب انہیں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button