پاکستان
قائد ملت لیاقت علی خان کی آج 66ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے
اسلام آباد: پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی66 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
نوابزادہ لیاقت علی خان کی66 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ) راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔
صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغام میں نوابزادہ لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔