قائدین کی کسی بھی آزمائش میں ان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ شازیہ سہیل میر

(گوجرانوالہ 16 جولائی 2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے چاروں تحصیلوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما و عہدیدران مسلم لیگ ہاوس گوجرانوالہ میں بھرپورشرکت کی
شازیہ سہیل میر نے نیوز وائس آف کینیڈا کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا
قائدین کی کسی بھی آزمائش میں ان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ شازیہ سہیل میر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ
آج کا ہنگامی اجلاس کا متن میاں محمد نواز شریف سے اظہاریکجہتی کرنا ہے اور میاں محمدنواز شریف ہی وہ حکومتی طاقت ہے جو اس ملک و قوم کو آگے ترقی کی طرف لیجا سکتی ہے
ایک سازشی ٹولا ہے جو سازشیں کر کے ملک کو کمزور اور اندھیروں میں دہکیل رہا ہے
سی پیک کا منصوبہ جب سے شروع ہوا ہے تب سے مخالف ممالک پاکستان کے خلاف ہو چکے ہیں کیونکہ ان کو اپنا بزنس ختم ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ شازیہ سہیل میر اپنی گفتگو میں مزید کہاکہ حکومت کو بھارت کی طرف سے خطوط بھی موصول ہو رہے ہیں ،جس کا متن ہے کہ چائنہ پاکستان آ ئے گا تو پاکستان میں قابض ہو جائے گا جس سے بھارت خوف زدہ ہے ا س لیے عمران کا ساتھ دیں اور سی پیک اور نواز شیرف کی مخالفت کریں ۔۔۔۔
ہماری پوری ٹیم مسلم لیگ ن صبح سپریم کورٹ جائے گی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ دیں جس سے قوم سرخروہ ہو گی اور ادارے مضبوط ہوں گے۔
ملکی ترقی میں رکاوٹی مخصوص ٹولہ جس کا نام لکھا جائے گا انھوں نے کس طرح اداروں پر دباؤ ڈالا اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔
اجلاس کے اختتام پر میاں محمد نواز شریف کے پوسٹر اوٹھا کرتمام مسلم لیگ ن کے ممبران و عہدہدران نے مسلم لیگ ہاوس کے باہر واک کی جس میں پاکستان زندہ آباد ، نواز شریف زندہ آباد اور تقبیر اللہ اکبر کے ناروں سے اجلاس اختتام پزیر ہوا