قائدین مسلم لیگ کسی آزمائش سے گھبرانے والے نہیں.ایم این اے شازیہ میر
گوجرانوالہ31 جنوری
( کنٹری بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وی او سی )
ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ محترمہ شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ قائدین مسلم لیگ کسی آزمائش سے گھبرانے والے نہیں گزشتہ انتخابات میں بھی ملک بھر سے عوامی فیصلہ میاں نواز شریف کے حق میںآیا تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام فیصلہ کن اکثریت سے حاسدین کے منہ بند کردیں گے جڑانوالہ کے شہریوں نے جس طرح محبوب قائد اور ان کی دختر مریم نواز کا جس طرح استقبال کیا وہ بلا شبہ دیدنی تھا لیکن گوجرانوالہ کے عوام سب ریکارڈ توڑ دیں گے اہلیان گوجرانوالہ بھی میاں محمد نواز شریف اورمحترمہ مریم نواز کے منتظر ہیں اور گوجرانوالہ کے عوام اسلام آباد سے واپسی کے وقت بھی اپنا فیصلہ شریف فیملی کے حق میں دے چکے ہیں محترمہ شازیہ سہیل نے کہا کہ مریم نواز کے ویژن کو سراہا جا رہا ہے روشن خوبصورت اور خوشحال پاکستان کی منزل ان کی قیادت میں حاصل کرنے کیلئے کارکنان پر جوش ہیں پوری دنیا پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کی معترف ہے اور ہماری قائد مریم نوازنے ثابت قدمی ہمت اور حوصلے سے مخالفین اور آزمائشوں کا مقابلہ کرکے اپنے آپ کو قیادت کا اہل ثابت کیا ہے آئندہ انتخابات میں لوگ انھیں انتخابی سیاست میں دیکھنا چاہتے ہیں اور دھرنے تماشے والوں کو اپنی ضمانتیں بچانی مشکل ہو جائیں گی پاکستان بنانے والی جماعت ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے: