فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک وزیردفاع اور ترک فوجی قیادت سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک وزیردفاع اور ترک فوجی قیادت سے ملاقاتیں

مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
ترکیہ، استنبول

پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف سید عاصم منیر ترکیہ کے سرکاری دورے پر استنبول پہنچے، جہاں ان کی ملاقات ترک وزیر دفاع یشار گولر سے ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری اشتراک، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل سیلچوک بیرکتار اوغلو بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں، انٹیلی جنس تعاون اور عسکری پیداوار میں باہمی اشتراک پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے پر قائم ہیں، اور دونوں اقوام یکساں اقدار، نظریات اور جرأت کی امین ہیں۔ انہوں نے ترکیہ کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی ترقی کو سراہا۔

ترک وزیر دفاع یشار گولر نے پاکستان کے کردار کو خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا تسلیم کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، دفاعی ٹیکنالوجی اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں