کھیل

فیفا ورلڈ کپ ، سپین اور پرتگال کے درمیان میچ 3-3 سے برابر

ایڈنبرا (نیوز وی او سی آن لائن )فیفا ورلڈ کپ زور شور سے روس میں جاری ہے اور گروپ بی میں سپین اور پرتگال کے درمیان جاری انتہائی سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرتگال کے انتہائی معروف ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کا آغاز ہوتے ہی مخالف ٹیم کے خلاف پہلا گول چوتھے منٹ میں داغ دیا اور ٹیم میں اعتماد بھر دیا جس کے بعد سپین نے پلٹ کر وار کیا اور کوسٹا نے 24 ویں ومنٹ میں گیند جال میں پھینک کر کھیل کو 1-1 سے برابر کر دیا لیکن یہ برابری زیادہ دیر برقرار نہ رہ پائی اور کرسٹیانو رونالڈو نے پھر سے پلٹ وار کیا اور کھیل کے 44 ویں منٹ میں گول داغ کو ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی ۔دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی 55 ویں منٹ میں کوسٹانے مخالف ٹیم کے خلاف گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 سے برابر کر دیا لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی سپین کو ایک اور موقع ملا جس میں ’ناچو‘ نے 58 وین منٹ میں گول داغ کر سپین کو پرتگال پر 3-2 سے برتری دلا دی ۔ کھیل ختم ہونے میں بس چندہی منٹ باقی تھے کہ رونالڈو کو ایک موقع ملا اور فری کک کا شاندار فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی ماہرانہ انداز میں فٹبال کو جال میں پھینک کر مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور ٹیم کو بڑی شکست سے بچالیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button