بارہ بجنے سے چند منٹ پہلے دھرنے سے متعلق بڑی خبر آ گئی۔
اسلام آباد 25 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
۔ پیر آف گولڑہ شریف کا رابطہ کام کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر گولڑہ شریف غلام نظام الدین جامی کا راجاظفرالحق سے رابطہ ہوا جس میں پیر آف گولڑہ شریف کی کوششوں سے حکومت کی جانب سے رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن کا ٹائم بڑھا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان پیرا آف گولڑہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے صبح سات بجے تک ٹائم بڑھا دیا ہے تاہم امید ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں اور معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ آج عدالتی احکامات کے بعد رات 12بجے کے بعد پولیس اور ضلعی انتطامیہ نے طاقت کے استعمال کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کی ٹھان لی تھی تاہم پیر آف گولڑہ شریف کی کوششوں کے باعث دھرنے والوں کے لیے وقت صبح 7بجے تک بڑھادیا گیا ہے۔