Draft

فیصل آباد کے مدرسے میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے والا مولوی گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
فیصل آباد کے مدرسے میں کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے والا مولوی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خوفناک جرائم میں ملوث ایک مدرسے کے مولوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش مولوی کی جانب سے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے گئے۔ رضوان نامی درندہ صفت مولوی کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ اس نے مدرسے کے کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وہ بچوں کو ناصرف زیادتی کا نشانہ بناتا تھا بلکہ انہیں قتل بھی کر دیتا تھا۔ کچھ بچوں کو اس نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مدرسے کی چھت پر لے جا کر نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔ جبکہ کچھ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویرانے میں لے جا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ رضوان نے مزید خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹا تھا تو اسے اسی مدرسے کے 2 مولوی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اسے ان دونوں مولویوں کی جانب سے کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی لیے بڑے ہو کر اس نے بھی وہی کام شروع کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button