ایڈیٹرکاانتخاب

فیصل آباد ڈویژن میں آئندہ 3دنوں میں دہشت گردی کا خطرہ ، سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد ڈویژن میں آئندہ 3دنوں دہشت گردی کا خطرہ ، سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری ، ڈیرہ غازی خاں کی طرف سے آنے والی گا ڑیوں کی سخت چیکنگ کا حکم ، ریجن کے چاروں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔
تفصیل کے مطابق ریجنل پو لیس آفیسر کی طرف سے جاری ہو نے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی او آفس اور فیصل آباد کے سی پی او آفس سمیت ڈویژنل پبلک سکول پیپلز کا لونی میں قائم سکول ،کا لجز اور ریجن کی اہم سرکاری تنصیبات پر آئندہ تین دنوں میں خود کش حملوں کا خدشہ ،دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حا صل کر نے کے لیے سفید کیری ڈبہ ،سفید ایکس ایل آئی کار یا پھر مزدا گاڑی استعمال کر سکتے ہیں، دہشت گرد موسم تبدیل ہو نے کے با وجود گرم ملبوسات میں ملبوس ہو نگے ۔آر پی او کی طرف سے جا ری مرا سلہ میں کہا گیا ہے دریا ئی علاقوں کے ساتھ ساتھ آنے والے روڈز پر گا ڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے ، خصوصی طور پر ڈیرہ غا زی خا ن کی طرف سے آنے وا لی گا ڑیوں کی انتہا ئی سخت چیکنگ کی جا ئے ، فیصل آباد ریجن کو آنے والے خطرناک تھریڈکے بعد ریجن کے چا روں اضلاع کے دا خلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتظا مات مزید سخت کر دیے گئے ہیں ۔پو لیس ذرائع کے مطا بق دہشت گردوں کا اصل ٹاگٹ پو لیس کے اعلی افسران اور دفاتر ہیں ،حکام کی طرف سے پولیس افسران کو ہدا یات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی نقل وحمل محدود کر دیں اور کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کر یں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button