سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا کہ صارفین بھی خوش ہو جائیں گے

نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن) واٹس ایپ کے بعد فیس بک نے بھی میسیج ڈیلیٹ آپشن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون کی طرز پر فیس بک ’ان سینڈ‘ فیچر کو ڈیزائن کررہی ہے جس کا مقصد غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو وصول کنندہ کے لیے بھی حذف کرنا ہے۔
اس سے قبل فیس بک پر پیغام بھیجنے والا اپنے پاس سے تو میسیج کو ڈیلیٹ کرسکتا تھا مگر پیغام وصول کرنے والے صارف کے پاس پیغام من و عن پہنچ جایا کرتا تھا اور اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں ہوسکتا تھا جب تک وصول کنندہ خود اسے ڈیلیٹ نہیں کردے۔
میسیج ڈیلیٹ آپشن نہ ہونے کی صورت میں فیس بک کو صارفین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں تاہم اب صارفین اپنے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ان سینڈ آپشن کے تحت خود ہی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بک ان دنوں مشکلات سے دوچار ہے جس کا ازالہ کرنے اور صارفین پر اپنے اعتماد بحال کرنے کے لیے فیس بک مختلف نئے فیچرز پر کام کررہی ہے، ان ہی تبدیلیوں کے تحت ان سینڈ فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button