Draft
فیروزوالہ:اے ایس آئی تھانہ فیکٹری ایریا رشوت لیتےگرفتار
گوجرانوالہ 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تھانہ فیکٹری ایریا کا رشوت خور اے ایس آئی انصاف کا بیوپاری بناہوا تھااور اس نے اندراج مقدمہ ہو یا ملزم کی گرفتاری،،غرض ہرچیز کا ریٹ مقرر کررکھا تھا لیکن بالآخر قدرت کی بے آوازلاٹھی اینٹی کرپشن حکام کی صورت میں برسی اور اے ایس آئی جبارشاہ کو 13 سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے 20 ہزار وصول کرتے ہوئے مقامی ہوٹل میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اینٹی کرپشن حکام نے رشوت خور اے ایس آئی کی درگت بنا ڈالی ۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ آٹھویں جماعت کی طلبہ کو سکول ٹیچر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن اے ایس آئی نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے بیس ہزار روپے رشوت مانگی تھی ۔