فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے چھاپے،43ہوٹلوں وبیکریوں کو وارننگ جاری
گوجرانوالہ 2 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ احمد نگر روڈ وزیرآباد میں کاروائی کرتے ہوئے ملت بون کرشنگ فیکٹری کو غیر معیاری خام مال کی موجودگی کی بناپر سیل کر دیا ۔ گکھٹر منڈی کے قریب واقع احمد سویٹس اور نمکو فیکٹری کو کھلے کوڑادان نکاسی آ ب کے غیر معیاری انتظامات اور حشرات الارض کی کثرت کی بناپر سیل کر دیاگیا ۔ قلعہ دیدار سنگھ میں واقع متفرق مراکز کو نوٹسز جاری کیے جن میں چکن کوزی حلیم، بسم اللہ ہوٹل،رحمان کولڈ کارنر،بسم اللہ ملک شاپ،مکہ دال چاول،خیبر نان شاپ،چوہدری ہوٹل،فریدی ٹی سٹال،باؤ پان شاپ، رحمانی سویٹس، عثمان نا ن شاپ،ماشاء اللہ ملک شاپ،افتخار ہوٹل اورگرین پان شاپ شامل ہیں۔مزید کاروائی کرتے ہوئے
بگا پان شاپ نندی پور ٹاؤن کو زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے کی بنا پر 3000 روپے جرمانہ کیا گیا اور 50 لیٹر زائد المعیاد مشروبات ضائع کیے گئے۔مزید برآں نندی پور میں واقع افضل پولٹری سینٹر،یوسف ملک شاپ، مدینہ نان شاپ،حاجی فوڈ شاپ،دلشاد بیکرز،ریاض ملک شاپ،سجاول سویٹس،حدیبیہ سپر سٹور،فریش پولٹری فارم،اجواء بیکرز،پاکستان چکن شاپ،رانا چاند چکن شاپ،شاہ جی پولٹری سیل سینٹر،شبیر چکن شاپ،بٹ سویٹس،الفرید نان شاپ،حاجی دا ہوٹل،المدینہ چکن شاپ،جاوید ٹی سٹال،گجر ملک شاپ،اور وزیر آباد ٹاؤن میں واقع بسم اللہ کولڈ کارنر، ملک ٹی سٹال ،خیبر نان شاپ،یونس پولٹری شاپ،پیراڈائز فیملی ریسٹورنٹ،خان ہوٹل،فیروز نان شاپ ، زین چنے والا اور حافظ ریسٹورنٹ کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور نوٹسز جاری کیے گئے ۔علاوہ ازیں برکت گجر سویٹس وزیر آباد ٹاؤن کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر 3000 روپے جرمانہ کیا گیا۔