پاکستان

فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی چھوڑ کرپی ایس پی میں شامل

تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئیں۔
پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج فوزیہ قصوری کی شمولیت سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی دو سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، لوگ صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا تھا کہ 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ان کے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button