پاکستان

فوج میں ایک گروہ تھا جو نہیں چاہتا تھا ایٹمی دھماکہ ہو: جاوید ہاشمی کا دعوی

لاہور 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جاوید ہاشمی کا دعوی ہے کہ فوج میں ایک گروہ تھا جو نہیں چاہتا تھا ایٹمی دھماکہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کی جانب سے سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا دعوی ہے کہ فوج میں ایک گروہ تھا جو نہیں چاہتا تھا ایٹمی دھماکہ ہو۔
اس گروہ کی سربراہی پرویز مشرف کر رہے تھے۔ اسرائیل اورامریکہ کو پاکستان کا میزائل پروگرام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ 2003ء میں اسلام آباد کے مئیریٹ ہوٹل میں سعودی سفارتخانے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ اس تقریب میں ایڈمرل عبدالعزیز اور مشاہد حسین موجود تھے جبکہ اس افطار ڈنر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی موجود تھے جو کافی دلبرداشتہ تھے۔
ڈاکٹرعبدالقدیر نے انہیں پرویز مشرف کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے سے آگاہ کیا تھا۔ ایڈمرل عبدالعزیز سے کہتا ہوں وہ بتائیں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا کہا تھا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف کی شکل میں ایک لابی آئی جو ایٹمی پروگرام پر کمپرومائز پر تیار تھی جبکہ امریکہ ایٹمی پروگرام پر شب خون مارنا چاہتا تھا۔ ایڈمرل عبدالعزیز کو ڈاکٹرقدیرکی گواہی دینی چاہیے۔ جاوید ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف پرویز مشرف کو پکڑ کر پاکستان لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button