انٹرنیشنل

فوجی مرکز پر حملے میں کم ازکم تین امریکی فوجی زخمی

افغانستان: 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
13 کو جاری ہونے والی اس تصویر میں امریکی اور افغان فوجی عہدے دار ایک فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمانش نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعہ میں فوجی مرکز کا دورہ کرنے والے تین امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
افغانستان میں ہفتے کے روز شمالی صوبے بلخ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور کم ازکم تین امریکی فوجی اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک افغان فوجی نے ان پر فائرنگ کر دی۔
افغان فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور ابھی تک کسی غیرملکی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمانش نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعہ میں فوجی مرکز کا دورہ کرنے والے تین امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
ردمانش نے وائس آف امریکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو ا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ اس حملے میں ا فوجی ہلاک ہوئے ، جب کہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے کسی بھی فوجی کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔
یہ حملہ کیمپ شاہین میں ہوا جو مزار شریف میں افغان فوج کی 209 کور کا ہیڈکوارٹرز ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے پر ہیلی کاپٹروں کو پروازیں کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button