فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات ہیں، فرحت اللہ بابر
پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام پر پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں، کوشش ہے سیاسی قائدین کے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔ن لیگ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی
پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے اور فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق پیدا کرنے کےلیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔نیوز کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت کو اے پی سی بلانا چاہئے تھی چونکہ وہ خود عملدرآمد نہیں کرسکی اس لئے معاملے سے بھاگ رہی هہے۔
سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا کہ سیاسی قائدین کو آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔اے پی سی کا مقصد ڈاکٹر عاصم کی رہائی نہیں ہے۔ زرداری صاحب لمبے عرصے تک اسلام آبادمیں قیام کریں گے اور اسلام آباد لاہوراورپشاور کے کارکنوں سے رابطے کریں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،فوجی عدالتوں کاقیام اورفاٹااصلاحات شامل ہیں ۔ 21 ویں آئینی ترمیم پر نواز لیگ نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں مدعو نہیں کیا گیا ۔