پاکستان

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہش گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہش گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز، تعلیمی اداروں اور سیدو شریف ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور چاروں ٹی ٹی پی کے فعال کارکن تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں بخت امیر، اصغر خان، محمد نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں اور چاروں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا، تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں شروع ہونے والے آپریشن ردالفساد کے بعد سے ملک بھر میں دہشت گردوں کو پھانسیاں دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button