ایڈیٹرکاانتخاب
فلپائن: چیف جسٹس کو برطرف کرنیوالےججز کے حق میں ریلی
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں حکومت کی پٹیشن پر چیف جسٹس کو بر طرف کرنے والے 8 ججز کے حق میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ہائی کورٹ کے عملے نے سرخ رنگ کے کپڑے پہن کرشرکت کی۔
گزشتہ ہفتے فلپائن کی سپریم کورٹ کے 14 رکنی پینل نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ماریہ سرینو کو حکومتی تجویز پر عہدے سے برطرف کیا تھا۔
ماریہ سرینو کو فلپائن کے صدر نے دشمن قرار دیا تھا، سرینو نے حکومت کے متعدد متنازع اقدامات پر کارروائی کی تھی۔