Draft

فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کا ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بزنس

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ بنا لیا۔
سلمان خان کے مداح ان کی فلموں کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں اور ان کی فلمیں 300 کروڑ سے زائد کمائی کرتی ہیں جب کہ کنگ خان کو باکس آفس کا سلطان بھی کہا جاتا ہے جن کی فلمیں باکس آفس پر ناکامی پر بھی 150 کروڑ کی کمائی کرتی ہیں لیکن اب سلو میاں نے انڈسٹری میں ایک اور منفرد ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے۔ نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس سینٹرل انڈیا کے علاوہ پورے بھارت کے لیے خریدے ہیں جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔ سلو میاں کی فلم نے شاہ رخ خان کی ’’دل والے‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان، سہیل خان اور چینی اداکارہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button