Draft

فلم ’’وسل ‘‘میں بھارت کا اصل چہرہ دکھایاگیا :میرب اعوان

فلم ’’وسل ‘‘میں بھارت کا اصل چہرہ دکھایاگیا :میرب اعوان

وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کروں گی ،ٹیلی فونک گفتگو

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ میرب اعوان نے کہا کہ موجودہ دور میں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنا نا مشکل ہوگیا ہے ۔ مقابلے کی دوڑکی بنا پر سینئر و جونیئر فنکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے یکساں طور پر جدوجہد کرنا پڑرہی ہے ۔ اچھا کام ہی فنکار کو شناخت دینے کا باعث بنتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اداکار ، ماڈل اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر اسامہ بن غازی کی فلم وسل میں کام مکمل کرانے کے بعد ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا معیاری پروڈکشن ہی ہمیں دنیا بھر کی فلموں سے منفرد بناسکتی ہے ۔ فلم وسل میں اسامہ بن غازی نے بھارت کا اصل چہرہ دکھایا ہے ۔ اس فلم میں کام کرکے ہمیں احساس ہوا کہ وطن پرستی کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ذاتی طورپر ایک ماڈل و اداکارہ ہوں لیکن وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرونگی اس فلم میں میرے ساتھ فرحان علی آغا ، اسامہ بن غازی ودیگر فنکار کام کررہے ہیں اس کی ریلیز رواں برس متوقع ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button