فلم ’تیفہ ان ٹربل‘ 20 جولائی کو دنیا بھر میں بیک وقت ریلیز ہوگی
اداکار علی ظفر ایک بار پھر ایکشن میں، اس بار وہ تیفہ کے کردار میں تہلکہ مچانے آرہے ہیں۔ اُن کی نئی معرکتہ آراء فلم ’’تیفہ اِن ٹربل‘‘ اب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دُنیا بھر میں ایک ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔
ندیم مانڈوی والا اور جیو فلمز لے کر آرہا ہے ’’تیفہ اِن ٹربل‘‘ ۔ علی ظفر اور جاوید شیخ کی تیفہ اِن ٹربل کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ بالی ووڈ کا سب سے بڑا بینر ’’یش راج فلمز‘‘ تیفہ اِن ٹربل دُنیا بھر میں ریلیز کرے گا ۔
علی ظفر اب نا صرف ایکشن میں ہیں بلکہ وہ ٹربل میں بھی ہیں اور اس بار اُن کی ٹربل نئی آنے والی فلم ’’تیفہ اِن ٹربل‘‘ میں نظر آئے گی۔ وہ اس فلم کے ذریعے اپنے آپ کو سپر اسٹار بنانے جارہے ہیں ۔اُن کی نئی فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو یش راج فلمز کے بینر سے ریلیز ہوگی۔
اس سلسلے میں علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور دنیا کے مشہور اور بڑ ے فلم اسٹوڈیو یش راج فلمز (YRF) کے درمیان فلم تیفہ ان ٹربل کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کے حوالے سے اشتراک طے پا گیاہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا اپنی نوعیت کا پہلا اشتراک ہے جس کے تحت یش راج فلمز لائٹنگ گیل پروڈکشنز کی فلم تیفہ ان ٹربل کودنیا بھر کے سینما گھروں میں تقسیم کرے گا۔
بلاک بسٹر فلم تیفہ اِن ٹربل لائیٹنگ گیل پروڈکشنزکی پرڈیوز کردہ ہے جو ایکشن ، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔ اس فلم میں ہیرو کا کردار باصلاحیت سپر اسٹار اداکار علی ظفر کر رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ مایہ علی کو بھی سلور اسکرین پر متعارف کروایا جا رہا ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر احسن رحیم ہیں۔
اس تاریخی سنگ میل پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ آج میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے ۔ میں اپنی سینما انڈسٹری کو پوری دنیا میں لے کر جا رہا ہوں۔ یش راج فلمز صرف ایک کمپنی ہی نہیں بلکہ ایک آئیڈیا ہے جس سے میرا پیاربھرا تعلق ہے۔ یش راج فلمز کے تحت 2010ء میں دو فلمیں سائن کیں جن میں ’’میرے برادر کی دلہن‘‘ اور ’’کِل دل‘‘ شامل ہیں۔ ان دونوں فلموں سے میری بہترین یادیں اور تجربہ جڑا ہوا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ ایک دن کھانے پر مرحوم یش راج نےمجھ سے پوچھا ’’ اوئے تو لاہور تو ایں…یہ کھیر ضرور کھائیں‘‘۔ یش جی نے اپنی کہانیوں کے ذریعے میری زندگی میں مٹھاس بھری اور یہ بات بھی یقینی بنائی کہ یہ مٹھاس ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ یش جی نے جس جذبے کے تحت اپنی کمپنی بنائی اسی طرح ہم نے اپنی یہ فلم بنائی اور ہماری کوشش ہے کہ یہ فلم ساری دنیا دیکھے۔ اس خلوص اور رہنمائی پر میں یش جی اور ادیتے چوپڑا کا شکر گزار ہوں۔
یش جی ایک خیال اور فکر سے زیادہ ایک ادارہ ہیں جو ٹیلنٹ کی اس طرح پرورش کرتا ہے جیسے کوئی اور نہ کرتا ہوگا۔ میں خوشی سے مسٹر اوتار پینسار (Avtar Panesar)کا شکر گزار ہوں جنہوںنے بطور یش راج فلمز ہماری فلم پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے اسے انٹرنیشنل مارکیٹ میںریلیز کرنے کیلئے منتخب کیا۔ میں اب ’’تیفہ ان ٹربل‘‘ دیکھنے کیلئے اور انتظار نہیں کر سکتا۔
یش راج فلمز کے انٹرنیشنل آپریشنز کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر اوتار پینسارکا کہنا تھا کہ ہمارا بطور یش راج فلمز علی ظفر کے ساتھ ایک مضبوط اور تجربہ کار اشتراک ہے۔ ہم نے علی ظفر کے ساتھ دو فلمیں اور ایک میوزک البم کیا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ بھارت میں یش راج فلمز علی ظفر کا گھر ہے۔
تیفہ ان ٹربل میں بطور پرڈیوسرز علی ظفر کی قدرتی صلاحیتوں نے اس تعلق کو اگلے لیول پر پہنچا دیا ہے۔ اس سے قبل ہم نے نہ تو پاکستان سے بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی فلم تقسیم نہیں کی اور ہم بھارت میں بھی اپنے کچھ دوستوں کی چند منتخب فلموں کو ہی ہینڈل کرتے ہیں۔
ہم تیفہ ان ٹربل میں احسن رحیم کو بطور ڈائریکٹر اور علی ظفر کو بطور پروڈیوسر اور ادکار دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش ہیں اس لیے فلم منتخب کرنے کا فیصلہ ہمارے سے بہت آسان تھا ۔ اس سے علی ظفر کو سٹار پرڈیوسرز کی بہترین کمپنی میں آنے کا موقع ملا ہے اور ہم اسے بھی اسٹار بنائیں گے جس طرح پہلے بھی کئی بنائے تھے۔ علی ظفر پاکستان کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے بھارتی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے۔ علی ظفر نے بالی ووڈ میں 2010 ء میں اپنی پہلی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے قدم رکھا۔ اُن کی اگلی فلم میں یش راج فلم نے اُنہی کو کترینہ کیف کے ساتھ ہیرو کاسٹ کیا۔