انٹرنیشنل

فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے :ترکی کا اعلان

انقرہ(صباح نیوز)ترکی نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی ایک بڑی اکثریت کے ہمراہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گا۔
انقرہ میں ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کے اس تازہ فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیاجس میں سفارتخانے کو مئی کے وسط میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے مشرق وسطی میں امن کے قیام کی خاطر ہونے والی بات چیت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اپنے تل ابیب سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کا اعلان ‘حد درجے باعثِ تشویش ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس تشویش ناک فیصلے کے بر خلاف ترکی، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی ایک بڑی اکثریت کے ہمراہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گا۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اس فیصلے کے ساتھ عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القدس قرار دادوں کو پاں تلے روندھتے ہوئے امن کی زمین کو بگاڑنے پر بضد ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ں فلسطین کے مقبوضہ مشرقی القدس کے جنوب میں اسرائیل نئی یہودی بستی میں 3 ہزارا مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر سرائیلی بستی کی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور ترکی اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button