رنگ برنگ

فلسطینی جوڑے نے بیک وقت پیدا ہونے والے اپنے تینوں بچوں کے نام ریاست کے نام پر رکھ دیے

غزہ: ٹرمپ کے اعلان یروشلم کے خلاف فلسطین میں ایک جوڑے نے ایک ساتھ پیدا ہونے والے تین بچوں کا نام فلسطین، مقبوضہ بیت القدس اور دارالحکومت رکھ دیا۔
عرب نیوز کے مطابق القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیا لیکن فلسطینی جوڑے نے احتجاج کا منفرد طریقہ اپناتے ہوئے قبلہ اول کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے بچوں کے ناموں سے جوڑ دیا۔
فلسطین کی محصور پٹی غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشی جوڑے ندا اور اسلام السیقی نے فلسطین سے اپنی والہانہ محبت اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت پیدا ہونے والے اپنے تینوں بچوں کے نام ریاست کے نام پر رکھ دیے۔ بچوں میں لڑکوں کا نام فلسطین اور القدس جب کہ لڑکی کا نام دارالحکومت رکھا گیا ہے۔
بچوں کی ماں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے انہیں اولاد سے نواز ہے اور وہ امریکی صدر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے بچوں کا منفرد نام رکھ رہے ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، بیت المقدس ہمارا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
فلسطینی والدین نے بچوں کا نام واضح کرنے کے لیے بطور ثبوت پیدائشی سرٹیفکیٹ بچوں کے جسم پر رکھ دیے جس پر ان کے نام درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button