فغان جارحیت کے بعد آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر بند،
تفصیلات کے مطابق پاک افغان فورسز میں تیسری فلیگ میٹنگ کے بعد چمن میں ہماگہمی بحال ہونے کے باوجودباب دوستی پیدل آمدورفت سمیت ہرقسم کی سرگرمیوں کیلئے بند ہے، باب دوستی افغان ٹریڈ اور نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند ہیں جبکہ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے، پاک فوج بھاری توپخانے کے ساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہے،
کشیدگی کے باعث پانچ ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔
دوسری جانب چمن میں معمولات زندگی بحال ہوناشروع ہوگئے۔ پاک افغان جیالوجیکل ٹیمیں آج سے کلی لقمان اورکلی جہانگیر متنازع حدود پر سروے کا کام دوبارہ کررہی ہیں، تمام تجارتی مراکز اور دکانیں کھل گئیں، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔
شہری علاقوں میں مردم شماری تین دن بعد دوبارہ شروع ہوگئی، سیکیورٹی فورسز کے جوان گھرگھر جاکرمعلومات اکھٹی کرنے والے شماریات کےاہلکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں، مردم شماری عملہ بھی قومی فریضہ اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔