فضل الرحمن سے متعلق یہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں،عمران خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
بھارت خوفزدہ ہےکہ ان کااتحادی نوازشریف چلا گیا توفوج مضبوط ہوجائیگی
جمہوری سسٹم میں اخلاقی جوازکھونے پرمستعفی ہوناپڑتاہے،فضل الرحمن سے متعلق یہ ہے رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں،میں بھی چھاپے ماروں توشہبازشریف اور مجھ کیافرق رہ جائے گا؟چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بھارت خوفزدہ ہے کہ ان کااتحادی نوازشریف نہ چلاجائے،بھارت کوخدشہ ہے کہ نوازشریف کے جانے سے فوج مضبوط ہوجائے گی،جمہوری سسٹم میں اخلاقی جوازکھونے پرمستعفی ہوناپڑتاہے،فضل الرحمن سے متعلق یہ ہے رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں،الیکشن 2018ء تک تبدیلی نہیں آئے گی،میں بھی چھاپے ماروں توشہبازشریف اور مجھ کیافرق رہ جائے گا؟انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزاسپتالوں میں سولرپاورسسٹم لگائیں گے۔
24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈز ہیں۔6مہینوں کے دوران 70کروڑ روپے ہیلتھ کارڈزپرخرچ ہوئے۔خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹرزکی تنخواہ سب سے زیادہ ہے۔ایک دم ٹھی نہیں ہوگا۔ہماری کوشش تھی کہ ہسپتالوں میں تبدیلی لیکر آئیں۔خیبرپختونخواہ کاہیلتھ بجٹ 18سے 65ارب تک کردیا۔اسپتالوں میں ساڑھے تین ہزارڈاکٹرزتھے ۔6ہزارمزیدبھتی کرینگے۔سرکاری ہسپتالوں میں غریب جبکہ پیسے والے لوگ نجی اسپتالوں میں جاتے ہیں۔
ہم نے منشورمیں لکھاتھاکہ صحت کے شعبہ کوبہتربنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں چھاپے تب ماروں جب سب ٹھیک کردوں ۔مجھے پتاہے کہ بہت کچھ ٹھیک نہیں۔میں بھی چھاپے ماروں توشہبازشریف اور مجھ کیافرق رہ جائے گا؟وفاقی حکومت نے 4سالوں میں بزنس یونٹ کیلئے ایک بھی روپیہ نہیں دیا۔اصلاحات کرنامشکل جبکہ پل اور سڑکیں بناناآسان کام ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء تک تبدیلی نہیں آئے گی،میں نہیں کہتاکہ الیکشن تک سب تبدیل ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوری سسٹم کے اندراخلاقی اقدارسے حکومت کی جاتی ہے۔جمہوری حکومتیں آئندہ کاسوچتی ہیں۔اخلاقی جوازکھونے پرمستعفی ہوناپڑتاہے یہاں توجھوٹوں کی بارش ہوگئی ہے۔دنیابھرمیں وزیراعظم جھوٹ بولنے پراستعفیٰ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین اخبارمیں پڑھاکہ انڈیاخوفزدہ ہے کہ نوازشریف نہ چلاجائے۔یہی ڈان لیکس میں کہاگیاتھا۔نوازشریف چلے گئے توفوج مضبوط ہوجائے گی ۔بھارت کواتحادی کے جانے کاخدشہ ہے۔عمران خان نے فضل الرحمن کے سوال پرکہا کہ رقم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔