فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی

فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی
17 مئی 2025
لندن نیوز ڈسک: وی او سی اردو
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت دونوں فریقین پر زور دے گا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور پانی کے مسئلے کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کریں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر پاک-بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم خطے میں امن کے فروغ کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔”
برطانوی وزیر خارجہ سے جب بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ معطلی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ “ہم بین الاقوامی قوانین کی پابندی کے قائل ہیں اور دونوں فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اس معاہدے کی روح کے مطابق عمل کریں۔”
ڈیوڈ لیمی نے مزید کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں بھی قریبی تعاون جاری رکھا ہے، اور یہ شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k