فریال کیساتھ تنازع کی وجہ دونوں کی کم گوئی تھی ،عامرخان
باکسر عامر خان نے فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجوہات کا ذمہ دار کم گوئی اور رنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کا زخم قرار دیا ہے۔
عامر خان اور فریال مخدوم کے لیے 2017 کا سال انتہائی مشکل سال تھا، جس میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کشیدگی کی خبریں گرم رہیں۔
اس کشیدگی کے دوران عامر خان نے فریال پر الزام لگا یا کہ ان کا اپنے ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ معاملات ہیں۔
فریال مخدوم اور عامر خان نے اپنی علیحدگی اور2017 کے آخری ادوار میں دوبارہ ملاپ پر فریال مخدوم نے کہا کہ ان کی دوسرے بچے کی پیدائش کے وقت حالات بہت کشیدہ تھے۔
عامر خان نے فریال کے ساتھ تنازعات کا ذمہ دار اپنے ہاتھ کے زخم کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس چوٹ کی وجہ سے وہ اپنی توجہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہو ئے۔